Intern movie Reviews Urdu


فلم: Intern

آئی ایم ڈی بی ریٹنگ: 7.1

رابرٹ ڈی نیرو کے بارے میں کہیں پڑھا تھا کہ ایکٹنگ سکول کے دنوں میں کلاس کو استاد کی جانب سے مشق دی گئی کہ سب فرض کریں کہ آپ مرغیاں ہیں، اور ایٹم بمب گرنے والا ہے، تو آپ کیسے ایکٹ کریں گے؟ 

سب سٹوڈینٹس اپنی اپنی سمجھ کے مطابق، کوئی بینچ کے نیچے چھپ رہا ہے، تو کوئی مرغیوں کی طرح آوازیں نکال کے اِدھر اُدھر بھاگ رہا ہے، 

جبکہ رابرٹ بینچ پر پرسکون بیٹھا ہے،

استاد نے استفسار کیا کہ تم نے کیوں کچھ نہیں کیا؟

تو رابرٹ بولا

I am a chicken and I don't know what the ***** an atom bomb is 😂

تو سیچوائیشن کو اتنا گہرائی میں جا کے سمجھنے والے  ایکٹر کی فلم دیکھنا لازم ہو جاتا ہے ☺️

خیر واپس آتے ہیں فلم کی طرف۔۔۔۔

کہانی ہے ایک نوجوان لڑکی کی جس نے اپنی کمپنی کھڑی کی ہے اور کمپنی اشتہار دیتی ہے کہ اُنہیں اُدھیڑ عمر انٹرنز چاہیے،

اب رابرٹ اپنی ریٹائرڈ زندگی گزار رہا ہے اور کچھ نیا کرنا چاہتا ہے، اور انٹرن  شپ کے لئیے اپلائی کر دیتا ہے۔۔۔۔

کہانی جاننے کے لئیے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی

لیکن فلم میں تین باتوں کا بہت اچھے سے احاطہ کیا گیا ہے

نمبر ایک: آپ اپنی ریٹائرمنٹ والی زندگی کیسے گزارنا چاہیں گے؟

نمبر دو: انسان مرنے کے وقت اکیلا ہونےکے ڈر سےکیا کچھ برداشت کرتا ہے، اور کن تکالیف کو سہتا ہے

نمبر تین:   اپنی غلطیوں سے سیکھ کے دوسرے کے گناہ معاف کرنا کیسے سیکھا جا سکتا ہے 

اگر آپ کلاسیک فلمیں دیکھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں تو فلم دیکھیں اور سر دھنیں ❤️

 

Comments