KGF John Wick Together .

 

کبھی کبھی میں سوچتا ہوں جان وک اور روکی ایک فلم میں ہوں تو ۔۔۔ مزہ نا آ جاۓ کھڑکی توڑ بزنس ہوگا اس فلم کا 


جان وک اور روکی دونوں ہی مقدر اور وقت کے ٹھکراے وہ کردار ہیں جن کی جورنی مختلف ہو کے بھی ایک جیسی لگتی ہے کچھ لوگوں کو لگتا ہے یہ فلمیں صرف مار دھاڑ اور وائلنس پہ مبنی ہیں پر مجھے نہیں لگتا 

مجھے لگتا ہے جان وک نے وہ حق ادا کیا ہے جو ایک عاشق کو کرنا چاہیے تھا کہنے کو تو وہ صرف ایک ڈوگی تھا کیا صرف ایک ڈوگی کے لئے آپ دنیا سے لڑ سکتے ہیں نہیں صاحب محبوب کے دئے ہووے کانٹے بھی سینے سے لگا کے رکھے جاتے ہیں جس جگہ وہ بیٹھ جاۓ اس جگہ سے بھی محبت ہو جاتی ہے اور وہ جان وک کے پاس اس کے محبوب کا دیا کل سرمایا تھا اس کی آخری نشانی تھی وہ یہ ایک جنگ تھی اپنے محبوب کے لئے جو اس نے لڑی

یہی وجہ ہے جان وک ایک نا قابل فراموش کردار ہے 

دوسرا کردار ہے روکی کا ہے جس کی ماں کے الفاظ کچھ یوں تھے

مجھ سے ایک وعدہ کر تو کیسے جئے گا مجھے نہیں پتا لیکن جب موت اے تو سب سے طاقتور اور امیر ہو کے مرے گا 

یہ ایک بیٹے کی ایک ماں کو دئے ہووے وعدے کی جورنی تھی جو کچھ لوگوں کو وائلنس لگی 

یہ اس وعدے کی داستان تھی جس کے لئے وہ ہیرو بنتا ہے یہاں تک کے ولن بھی یہ ایک بیٹے کی داستان تھی جس کی ماں نے جو تکلیفیں جھیلیں وہ کسی اور ماں کو نا جھیلنیں پڑیں 

تو کل ملا کے بات یہ ہے کیا سچ میں یہ فلمیں مار دھاڑ پر مشتمل ہیں یا پھر یہ انکے محبت کے جذبے پہ ؟

دوسرا اپکا پسندیدہ کریکٹر کون سا ہے جان وک یا روکی بھائی ؟؟

تحریر: مہتاب علی تابی

Comments