Bollywood Super Stars are Old Now


سپر اسٹار بوڑھے ہو گئے ہیں

تحریر: ناصر جاوید 

 سلمان خان - دبنگ

سلمان خان، جو کبھی "پریم" اور "چلبل پانڈے" کے کرداروں میں جوان نظر آتے تھے، اب وہ دادا جان کی طرح لگنے لگے ہیں۔ چلیں آپ ان سے زیادہ پیار کرتے ہیں تو آپ کے لیے انہیں دبنگ دادا جان کہہ دیتے ہیں. حالانکہ وہ ٹیکنیکلی دادا جی نہیں بن سکتے کیونکہ انہوں نے شادی ہی نہیں کی لیکن پھر بھی اب وہ باڈی بلڈر سے زیادہ دادا بلڈر لگتے ہیں. ان کی عمر بھی 58 سال ہے. 



شاہ رخ خان - کنگ خان



 

شاہ رخ خان، جنہیں ہم سب کنگ خان کے نام سے جانتے ہیں، اب دھیرے دھیرے سینئر خان بن گئے ہیں۔ "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" کے راج کو یاد کریں، اور اب شاہ رخ خان کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ راج اب اپنے بچوں اور پوتوں کو محبت کے گیت سکھا رہے ہیں۔ اب کنگ خان سینئیر خان بن چکے ہیں لیکن اس باوجود چارمنگ اور ڈیشنگ ہیں ان کی عمر اس وقت 58 سال ہے



عامر خان - مسٹر پرفیکشنسٹ

عامر خان، جو ہمیشہ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جاتے ہیں، اب "لال سنگھ چڈھا" میں بوڑھے بوڑھے سے لگے، لگتا ہے کہ عامر خان نے ہر فن کی طرح اب بوڑھا ہونے کا فن بھی سیکھ لیا ہے۔ لیکن ان کی ایک خوبی ہے کہ وہ ہر عمر میں رہتے پرفیکٹ ہی ہیں تو اس لیے ہم انہیں مسٹر پرفیکٹ دادا کہیں گے اس وقت 59 کے ہوچکے ہیں. 



اکشے کمار - کھلاڑی

اکشے کمار، جو کبھی "کھلاڑی" کے نام سے مشہور تھے، اب بڑے میاں چھوٹے میاں میں دادا جی سے ایکشن ٹھیک طرح سے نہیں ہوسکا. کھلاڑی ہمیشہ بوڑھا ہونے سے پہلے ریٹائر ہوجاتا ہے کیونکہ اس کو فٹنس کے مسائل ہوتے ہیں لیکن یہ ابھی تک ریٹائر نہیں ہوئے. اکشے کی عمر اس وقت 56 سال ہے. لیکن ابھی بھی ایکشن فلمیں بناتے ہیں سنا ہے ایکشن کے دوران جن گاڑیوں کو توڑا پھوڑا جاتا ہے وہ دراصل ان کے پوتے پوتیوں کے کھلونے ہوتے ہیں. تو یہ کھلاڑی سے کھلاڑی دادا بن چکے ہیں. 



 سنی دیول - ڈھائی کلو کا ہاتھ

سنی دیول، جو کبھی اپنے ڈھائی کلو کے ہاتھ سے دشمنوں کو دھول چٹاتے تھے، اب گدر 2 میں دادا جی کی طرح اپنی فیملی کو بچاتے ہیں۔ اور پاکستان میں گھس کر جو اودھم انہوں نے مچایا اس پر پاکستانیوں نے اسے کچھ اس لیے نہیں بولا کیوں کہ اس عمر میں بندہ ویسے ہی سٹھیا جاتا ہے تو بزرگوں کی ہر غلطی معاف ہے. لیکن انہیں اپنے ہاتھ میں کلہاڑی کی بجائے اب چھڑی  پکڑنی چاہئے! ان کی عمر 66 سال ہے



اجے دیوگن - سنگھم 

اجے دیوگن، جو کبھی "سنگھم" میں رعب دار اور جوان نظر آتے تھے، اور کبھی کبھی جے کانت شکرے کو دیکھ کر ان کی آتا ماجی سٹک جاتی تھی لیکن اب وہ اس عمر میں پہنچ چکے ہیں جہاں انسان کی ہر وقت اتا ماجی سٹکی ہی رہتی ہے۔ ان کی عمر اس وقت 55 سال ہے.


دوستو، انہیں دادا جی کہنا اور یہ سب باتیں مزاح میں کہی گئی ہیں، وقت کسی کے لیے نہیں رک سکتا، حتی کہ ہمارے پسندیدہ ہیروز کے لیے بھی نہیں۔ وہ اب بوڑھے ہوچکے ہیں شاید ان میں سے زیادہ تر دادا جی کے عہدوں پر فائز نہیں ہوئے کچھ تو باپ کے عہدے تک بھی کہ پہنچ سکے 😉 لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ہمیں ہمیشہ محظوظ کیا ہے، چاہے وہ کسی بھی عمر میں ہوں۔ تو آئندہ جب بھی آپ اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کی فلم دیکھیں، یہ یاد رکھیں کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے، لیکن ان کا فن اور محبت کبھی نہیں بدلتی۔


موویز پلینٹ آفیشیل

Comments