حال ہی میں ایک کورین فلم آئی تھی exhuma بہت اچھی فلم ہے اور اس ہی سال کوریا کی ایک اور فلم ریلیز ہوئی ہے جو اس سال کی سب سے بڑی انڈر ریٹیڈ کورین مووی ہے اور مجھے واقعے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ exhuma کے ٹکر کی فلم ہے ۔
گناھ کسی بچے کی طرح ہوتا ہے جو ہمیشہ ہمارے پیچھے پیچھے چلتا ہے کیونکہ وہ ہماری ہی پیداوار ہوتا ہے ۔
آج ہاتھ میں چوٹ لگنے سے کچھ لکھنے میں تکلیف ہے کل ایکس رے سے پتا چلے گا کہ کوئی ہڈی تو نہیں ٹوٹی۔ اس لیئے شاید سلسلہ پوسٹ کا رک جائے اگر خیریت رہی تو آگے چلیں گے پھر۔
سچ پوچھیں تو مجھے اس مووی نے الجھا دیا پہلے سمجھ نہیں آیا کہ ڈرامہ ہے یا ہارر یا پھر فوک لور یا کوئی ادھوری لو اسٹوری کیونکہ ڈائریکٹر نے کہانی کا ایک حصہ چھوٹے چھوٹے سے فلیش بیک میں بتایا ہےاور یہ تجربہ کمال لگا۔
اس کے اگلے حصے کے لیئے بہت سارے سوال چھوڑے ہیں جو اگلے پارٹ میں متوقع ہیں۔
کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد بنی گئی ہے جس کا ایک ایکسیڈینٹ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت کچھ بھول چکی تھی مگر کچھ کچھ اچانک اس کے ذہن پر آ کر اسے سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ ایکسیڈنٹ سے پہلے وہ کیا تھی کہ اچانک ایک دن کسی ڈائریکٹر نے اپنی شارٹ فلم کے لیئے منتخب کیا اور لوکیشن ایک بند پڑا سکول وہاں پہنچتے ہی اس کو فلیش بیک کے جھٹکے آتے ہیں ۔
اسکرپٹ کہانی طئے ہے پہلے سے کہ ایک لڑکی خاص قسم کا ڈانس کرے گی اور پھر چھت کی دیوار سے کود کر جان دے گی اس وقت ڈائریکٹر ایک اور لڑکی بھی منگواتا ہے جس کا کنیکشن پہلی سے ہوتا ہے ۔
اصل میں کیئے جانے والا صرف ایک ڈانس نہیں تھا مگر ایک رسم تھی جس نے وہیں موجود ایک شیطان کو بیدار کردیا اور پھر فلم کی کہانی ایک ایسے پیس پر چلتی ہے کہ آپ کے ذہن میں آنے والے ہر ممکنہ اینڈنگ پر پانی پھیرتی آگے بڑھتی جائے گی ۔
وقت ملے تو ضرور دیکھیں ۔
ڈھونڈیں اور واچیں اور دعائیں کریں اگر نہیں ملتی تو رہنا ہے تیرے دل میں فلم کا گانا سچ کہ رہا ہے دیوانا دل ۔کے کے کی آواز میں لگا کر سکوں کریں ۔
والسلام از فرید ابڑو
Comments
Post a Comment