Life of Sharukh Khan and his best movies

 



کئی بڑی فلمیں ایسی ہیں جو دوسرے ہیروز کو آفر ہوئیں۔

 مگر انہوں نے کرنے سے منع کر دیا اور وہ فلمیں شاہ رخ کو مل گئی اور ان فلموں نے پھر شاہ رخ کی قسمت بدل دی۔  

۔۔۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے۔   !!!!

۔۔۔۔

شاہ رخ کے کیرئیر کو آسمان پہ پہنچانے والی اس فلم کا کردار شاہ رخ کے لیے نہیں لکھا گیا تھا۔    ایک شوخ چنچل سے لڑکے کا کردار نبھانے کے لیے سب سے پہلے فلم بنانے والوں کے ذہن میں سیف علی خان کا نام تھا۔  اور سیف اس کردار کی ڈیمانڈ پہ پورا بھی اترتے تھے مگر ڈیٹس وغیرہ کے ایشو کی وجہ سے یہ فلم شاہ رخ کو مل گئی ۔۔  اور میرا ماننا ہے اگر سیف اس فلم کو کر بھی لیتے تو شاہ رخ جیسا رومینس نہ دکھا پاتے اور یہ فلم کلٹ کلاسک میں شمار نہ ہوتی آج ۔۔۔۔

۔۔۔۔

ڈر ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔

سنی دیول کو اندھیرے میں دھکیل دینے والی مووی ڈر جس میں شاہ رخ نے نیگٹو کردار نبھایا ۔۔۔ یہ کردار بھی اجے دیوگن کو آفر کیا گیا تھا اور بے حد نیگٹو اور سائیکو کریکٹر کی وجہ سے اجے نے اسکو فلمانے سے معزرت کر لی تھی۔   اور پھر یہ کردار شاہ رخ کو ملا ۔۔اور شاہ رخ نے اس کردار کو نبھایا تو اب ایسے لگتا ہے جیسے شاہ رخ سے بہتر اسکو کوئی نبھا بھی نہیں سکتا۔  !!! 

۔۔۔

چک دے انڈیا ۔۔۔۔!!!

۔۔

چک دے انڈیا ایک سپورٹ ڈرامہ فلم ہے اور اتنی شاندار ہے کہ میں ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے بھی اسکو دیکھ کر ایموشنل ہو جاتا ہوں نیشنل ایورڈ ونر یہ مووی سب سے پہلے سلمان خان کو آفر کی گئی تھی مگر سلمان کے کہانی کے متعلق کچھ اعتراضات تھے جس کی وجہ سے یہ فلم شاہ رخ کی جھولی میں آ گری اور شاہ رخ نے اس میں رنگ بھر دئیے۔ ۔۔۔  

۔۔۔۔۔۔

محبتیں ۔۔۔۔!!!!

محبّتوں سے گندھی فلم محبتیں کے لیے بھی شاہ رخ فرسٹ چوائس نہیں تھے ایک ٹیچر کی داستاں کو بیان کرنے کے لیے اس فلم کے مین کردار کے لیے عامر خان کو چنا گیا تھا مگر وہاں بھی ڈیٹس وغیرہ کے ایشو کی وجہ سے یہ فلم شاہ رخ کو ملی اور پھر جو شاہ رخ نے محبتیں میں جو محبتوں کے رنگ بکھیرے سب عش عش کر اٹھے۔    اس فلم کا میوزک بے حد شاندار اور مسحورکن ہے شاہ رخ کی تمام فلموں میں سے شاید فیورٹ میوزک میرا اسی فلم کا ہے۔  

۔۔۔

۔۔۔۔

اور بھی کچھ فلمیں ہیں مگر ریوو لمبا ہونے کے ڈر سے اتنا ہی کافی ہے۔    اور کچھ فلمیں ایسی ہیں جن میں بے اختیار دل چاہتا ہے کہ کاش اس میں شاہ رخ ہوتے ۔۔۔

اگر میں ایک ایسی فلم بتاؤں تو دھنوش کی مووی رانجھنا میں شاہ رخ کو لیڈ رول میں دیکھنا اپنے آپ میں ایک شاندار تجربہ ہوتا۔ ۔۔!!؟!!


کون سی ایسی فلم ہے جس میں شاہ رخ نہیں ہیں مگر آپ چاہتے ہیں کہ کاش اس کے میں شاہ رخ ہیرو ہوتے۔    

۔۔۔۔۔

۔۔۔

اللہ کی امان ۔

۔اسود۔۔۔

Comments