کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
آخر کار ہم اس دور سے نکل آئے جس میں پتھر اٹھاؤ تو نیچے مرزاپور پر تبصرہ پڑا ہوا ملتا تھا. ہر طرف ایک غدر مچا ہوا تھا. کیا سینئر کیا جونیئر سبھی نے اس پر کچھ نہ کچھ لکھنا گویا خود پر فرض کر لیا تھا. پسند آیا نہیں آیا سب نے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے.
خدا خدا کر کے جب یہ آندھی ذرا تھم گئی تو اچانک مہاراج فلم آگئی. ایک شور برپا ہوا. ایک بار پھر سے ٹرک کی بتی نظر آگئی تھی. کچھ جگہوں پر تو باقاعدہ ایک سرد جنگ بھی دیکھنے کو ملی.
ان سب میں، میں کسی مسکین بچے کی طرح ایک کونے میں دبکا ہوا تھا کیوں کہ ان میں سے میں نے کچھ بھی نہیں دیکھا تھا. جب پیچھے رہ جانے کا خوف غالب آیا تو وقت چوں کہ قلیل تھا اس لئے مہاراج فلم دیکھنے کا فیصلہ کیا. ڈونلوڈ کرنے کے بعد جب فلم دیکھی تو غلطی سے مہاراج کی جگہ مہاراجہ ڈونلوڈ کر لی تھی. دس منٹ بعد اندازہ ہوا کہ یہ غلطی حسین غلطی ہے.
کہانی
ایک آدمی اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر گھروں میں ڈکیتیاں کرتا تھا. ڈکیتی کے وقت وہ لگے ہاتھ گھر کی عورتوں کی عزت بھی لوٹنے سے نہیں چوکتا. یہ سلسلہ دراز ہوتا چلا گیا. ایک دن یہ آدمی اپنی بیٹی کی سالگرہ پر اسکے لئے ایک مہنگا ہار خرید کر گھر لوٹ رہا تھا. راستے میں حجامت کروانے کے لئے ایک حجام کی دکان میں گھسا. دکان کے اندر اسکو اپنے پارٹنر کی کال آئی کہ اخبار میں ہمارے بارے میں چھپ چکا ہے اور پولیس کو بھی بھنک لگ چکی ہے. اس آدمی نے کچھ سوالات کئے پھر اسکو تسلی تشفی دی اور جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو حجام کھڑا تھا. اس نے "شاید" اسکی باتیں سن لی تھی. گھر پہنچ کر پتہ چلا کہ جو ہار اس نے بیٹی کے لئے بنوایا تھا وہ تو کہیں کھو گیا ہے. گھر پر افراتفری سی پھیل جاتی ہے.
دوسری طرف حجام نے دیکھا کہ اسکا گاہک ایک قیمتی ہار چھوڑ گیا ہے. حجام سیدھا سادھا شخص تھا. اس نے ہار کو اسکے گھر پہنچانے کا فیصلہ کیا. گھر پر مہمانوں کی آمد آمد تھی. پارٹی کی تیاریاں عروج پر تھیں جبکہ میاں بیوی ہار کو لیکر پریشان حال چیزیں الٹ پلٹ کر رہے تھے کہ اچانک گھر کے سامنے پولیس کی جیپیں آکر رک جاتی ہیں. پولیس کے آگے آگے بھولا حجام چلا آرہا تھا جو اپنی دانست میں ہار لوٹانے آرہا تھا مگر یہ منظر بظاہر کچھ اور سمجھا رہا تھا. کچھ ہی دیر بعد جس گھر میں چھوٹی بچی کی سالگرہ کی پارٹی ہونا تھی وہاں اب بھگڈر مچ گئی تھی. گولیاں چل گئیں اور پھر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں. اس آدمی کی دنیا اجڑ گئی. بیوی بچی دور ہوگئے. خود جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلا گیا اور ان سب کا ذمہ دار وہ حجام کو قرار دے رہا تھا. یہی سے یہ کہانی خم در خم آگے چلتی جاتی ہے.
اگر میں نے یہ فلم "ون سٹنگ" میں دیکھ لی تو آپ کو بھی یہ بیحد پسند آنے والی ہے. فلم کی سب سے کمال چیز اس کی سٹوری ٹیلنگ ہے.
دیکھ کر دعا کرنا
If you want to learn Acting just Order our Ebook
www.amaachpure.com
Comments
Post a Comment