Lihaaf from the Makers of Oscar winning "NOMAN'S LAND"

ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ ہمارے ہاں عورت کو عورت زیادہ اور انسان کم سمجھا جاتا ہے ۔ہمارے ذہنوں میں یہ بات تو بیٹھی ہوئی ہے کہ جی عورت چھپانے کی چیز ہے لیکن ہم اس بات سے قطعی لاعلم ہیں کہ جب عورت کو اپنے بوڑھے والدین اور چھوٹے چھوٹے بچوں کیلیے گھر سے باہر نکلنا پڑے تو اس کے ساتھ کس طرح سے پیش آ نا ہے ۔ ہمیں اپنے گھر کی عورتوں کی عزت کی تو بڑی فکر ہے لیکن کسی مجبوری کی وجہ سے گھر سے باہر نکلنے والی یا ملازمت کرنے والی عورتیں "چالو" لگتی ہیں. ہمیں عورتوں کی جہنم میں زیادہ تعداد کا تو علم ہے لیکن ہم اپنی وجہ سے عورتوں کو ہونے والی تکلیفوں اور اذیتیوں سے لاعلم ہیں۔ ہم نے یہ تو سیکھا ہوا کہ عورت ایک پہیلی ہے جس کو سلجھانا مشکل ہے لیکن کیا کبھی ہم نے ایمانداری سے اس پہیلی کو سلجھانے کی کوشش کی ؟؟ اس کا جواب نہیں میں ہو گا ۔ ہم عورت کو کم عقل تو بول دیتے لیکن دراصل ہم خود کم عقل ہیں جو عورت جیسی مخلوق جس کی وجہ سے ہماری زندگیاں رنگوں سے بھری ہیں اور ہماری ذات کی تکمیل کا سبب بنتی ہیں ، 
کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے ۔


لحاف , عصمت چغتائی کا ایک شاہکار جس کا موضوع بھی ایک عورت ہی ہے ۔ ایسی عورت (بیگم جان) جو ایک نواب فیملی میں دلہن بن کر آ تی ہے اور حویلی میں باقی قیمتی اور نایاب چیزوں کے ساتھ شو پیس کی طرح سجا دی جاتی ہے۔ نواب صاحب کو بیگم جان میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اس لیے وہ اپنے مطلب کی چیزوں میں مگن رہتے ہیں ۔ قربت کے لمحات کو ترستی بیگم جان اپنے منہ زور جزبات کے آ گے بے بس ہو کر رہ جاتی ہے ۔ ایسے میں اس کو ایک خدمت گار عورت کی آ نکھوں میں اپنے لیے وہ سب کچھ نظر آ تا ہے جس کی کمی اس کو اندر ہی اندر کھائے جا رہی ہوتی ہے ۔ پیار محبت، توجہ اور بطور عورت اس کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھنے والی خادمہ کیسے اس کے دل کے قریب ہو جاتی ہے اور اس قربت کے کیا محرکات ہیں یہ دیکھنے کیلیے یہ شارٹ مووی دیکھیں۔
بظاہر 100 سے زائد صفحات پر مشتمل عصمت چغتائی کے لکھے گئے شاہکار کو 1 گھنٹہ 13 منٹ کی شارٹ مووی میں قید کرنے کی کوشش کی گئی۔ اور کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں یہ تو آپ لوگ ہی بتائیں اگر دیکھی ہوئی ہے تو ۔
اور جہاں تک میرا خیال ہے تو جس خوبصورتی سے اس افسانے کو فلمبند کیا گیا ہے میں تو بہت متاثر ہوا ، اور ایسے ٹاپک کو اشاروں کنایوں میں اور بیہودہ مناظر کو دکھانے کی بجائے ایسے طریقے سے سمجھایا گیا ہے کہ ہم جنس پرستی کو سخت ناپسند کرنے والا بھی اس مووی کو دیکھتے ہوئے لاجواب ہو جاتا ہے اور بجائے تنقید کرنے کے اس کے میکرز کو داد دینے پہ مجبور ہو جاتا ہے ۔ دیکھی ہوئی ہے تو رائے دیں اور اگر دیکھنے کا پروگرام بن جائے تو گوگل پہ جا کے سرچ کریں آ سانی سے مل جائے گی اور ڈاؤنلوڈ بھی ہو جائے گی ۔ شکریہ

 

Comments