Tumbbad Explained in Urdu

 


اس فلم نے ایسا ریکارڈ بنا دیا ہے ہندوستان میں ۔۔۔۔
کہ سلمان شاہ رخ ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لیں تو شاید یہ ریکارڈ نہ توڑ پائیں ۔۔۔!! 
یہ مووی وقت سے آگے بنائی گئی تھی۔   کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو جس وقت بنتی ہے اس وقت کی عوام کو وہ فلمیں سمجھ نہیں آتی ۔۔ 
مگر وہ فلمیں اپنے معیار سے ایسی عزت کماتی ہیں کہ آنے والی جنریشن اس فلم کو دل سے عزت دیتی ہے۔  !! 
سوہم شاہ ایک عام سا آدمی تھا جس کی بالی وڈ میں کچھ خاص پہنچان نہیں تھی ۔۔۔
مگر اس آدمی کے دماغ میں ایک فلم تھی جس کو یہ پردہ پہ اتارنا چاہتا تھا ۔۔ 
مگر مڈل کلاس آدمی کے پاس کروڑوں روپے کہاں سے آئیں جو معمولی سی فلم بھی بنا پائے ؟ ا
مگر اس سر پھرے آدمی نے دو تین آدمیوں کو پکڑا انکو پروڈیوسر بنایا کچھ تھوڑا بہت پیسہ خود لگایا۔   
اور فلم کی تیاری شروع کی۔ فلم کی شوٹنگ شروع کی تو فلم میں بہت زیادہ سین بارش والے تھے۔  
اب اتنا بجٹ نہیں تھا کہ مصنوعی بارش برسائی جائے ۔۔
تو جس علاقے میں شوٹنگ تھی۔   اس علاقے میں مون سون کے موسم کا ویٹ کیا جاتا تھا ۔۔۔ 
یعنی اصلی بارش میں سین فلمائے گئے ۔۔!!!   
اور چار سال کی بارشیں لگی فلم میں موجود تمام بارش والے سین شوٹ کرنے کے لئے ۔۔۔
پھر اسی فلم میں ایک بچہ بھی اہم کردار میں تھا۔  
اب بچے کو اس کردار کے لیے تو پیسے دینے ہی تھے۔  !!!  تو ڈاریکٹر پروڈیوسر نے ایک اور اہم کردار دادی کا اسی بچے سے کروایا ۔۔۔
یعنی وہ بچہ اپنے حصے کا سین کر کے اس کے بعد ہیوی میک اپ کر کے دادی کا خوفناک کردار بھی ادا کرتا تھا۔ ۔!!!
اس فلم کی شوٹنگ چھ سال میں مکمل ہوئی ۔۔۔
اس مووی میں سوہم شاہ کو ہر چیز پرفیکٹ چاہیے تھی اس لیے اس فلم کی ڈبنگ بھی بار بار کی گئی ۔۔۔
چوتھی بار کی ڈبنگ کو اوکے کیا گیا ۔ ۔!! 
سوہم شاہ خود اس فلم میں لیڈ رول میں تھے۔  اور صرف سوہم شاہ نہیں اس فلم کے ہر ایکٹر نے اتنی شاندار طریقے سے ایکٹنگ کی کہ آپ لوگ حقیقت اور سینما کا فرق بھول جاؤ گے۔  !!
میں آپ لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ بند کمرے میں بیٹھ کر یہ پوری فلم دیکھیں ۔۔ 
اور جب آپ کمرے سے باہر نکلیں گے تو آپ کو محسوس ہو گا بارش آنے والی ہے۔  !!! 
اور یہ ہی چیز اسکو ماسٹر پیس بناتی ہے 
بہت کم فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو سینما اور حقیقت کا فرق مٹا سکیں ۔۔ اس فلم کا ریوو میں نے تین چار سال پہلے لکھا تھا مگر تب کسی نے اتنی توجہ نہیں دی۔   
لیکن اب یہ فلم پھر سے سرخیوں میں ہے کیونکہ یہ فلم پھر سے  ریلیز ہوئی ہے۔  
اور فلم نے ریکارڈ بنا دیا ہے۔   !!! 
جب یہ فلم پہلی بار ریلیز ہوئی تو اس فلم نے ٹوٹل تیرہ کروڑ 48 لاکھ روپے کمائے۔  !!! 
اور اب ایک ہفتہ پہلے یہ فلم چھ سات سال بعد دوبارہ ریلیز کی گئی ہے تو اس فلم نے پہلے ہفتے ہی 13 کروڑ 44 لاکھ کما لئے۔ 
یعنی فرسٹ ٹائم کی ریلیز کے برابر پہنچ گئی اور آج جب آپ یہ ریوو پڑھ رہے ہوں گے تو یہ فلم  لائف ٹائم بزنس کو کراس کر چکی ہو گی ۔۔۔!!! 
اور یہ ایسا ریکارڈ ہے جو شاید شاہ رخ سلمان عامر بھی اپنی فلموں کو ری ریلیز کر کے نہ توڑ سکیں ۔ ۔
اس عظیم فلم  TumbbAD  نے یہ عزت کمائی ہے سوہم شاہ نے جو اپنا تن من لگایا اس فلم کے لئے یہ سب اسکا صلہ ہے۔ 
محنت کبھی ضائع نہیں جاتی۔   
اور اب اس فلم کا سیکوئیل بھی بنانے کی تیاریاں ہیں یعنی پارٹ 2... 
اور سوہم شاہ نے کہا کہ وہ رنویر سنگھ کو اس فلم کے لئے کاسٹ کرنا چاہتے ہیں ۔۔ 
میں اگر مشورہ دوں تو میں کہوں گا کہ رنویر کو سب شوٹنگ چھوڑ کر یہ فلم سائن کرنی چاہیے 
۔۔۔
اس فلم کا ریوو کچھ نہیں دوں گا بس اتنا کہوں گا کلٹ کلاسک ہے اسکو لازمی دیکھنا چاہئے ایک نہیں دس بار دیکھنا چاہیے ۔۔۔۔
میں کمنٹس میں اس فلم کی سینماٹو گرافی کی کچھ تصویریں لگاؤں گا تا کہ آپ لوگ سمجھ سکیں کہ یہ فلم واقعتا ماسٹر پیس ہے۔  ۔!!!
۔۔۔۔

اسود۔۔

Comments