کاروکاری ، کالی ، غیرت کے نام پر قتل ، انگریزی میں آنر کلنگ ، کچھ بھی کہہ لیں ان سب میں مشترک ایک یا دو انسانوں کا قتل ہے اپنی نام نہاد انا ، غرور ، عزت ، اونچی ناک کے لئے ، جو کہ کچھ بھی نہیں ہے کسی انسانی جان کے آگے ،
میرا جس برادری سے تعلق ہے اس میں بھی آج کے جدید دور میں ایک گوت میں شادی کو کزن میرج ( بہن ، بھائی ) کی ہی شادی مانا جاتا ہے ، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہتے ہوں کہ گوت ( گوتر ) ایک ہے ،
اب تو یہ رسم ٹوٹنا شروع ہوگئی ہے مگر اسے ختم ہوتے بھی سالوں لگ جائیں گے ، لیکن چلو آغاز تو ہوا اختتام بھی ہوگا ،
پنچائیت سسٹم پاکستان میں تو شائد اتنا مضبوط نہیں رہا لیکن انڈیا میں آج بھی بہت بہترین ہے اور سرکاری انتظام میں چل اور پنپ رہا ، اس کی کچھ تفصیل " پنچائیت" نامی سیریز میں مل جائے گی ، چالیس گاؤں کی پنچائیت کی مرکزی پنچائیت " کھاپ " کہلاتی ہے اور چالیس گاؤں کے لڑکا لڑکی آپس میں گوت ملے یا نا ملے بھائی بہن ضرور ہوئے ، مذکورہ فلم میں کھاپ کا ذکر نہیں ہے لیکن شاید ایک عشرہ پہلے اسی موضوع پر ایک فلم دیکھی تھی جس میں" کھاپ" کا ذکر تھا ،
اب ہیرو ہیروئن ایک گاؤں کے محبت میں پڑے ہیں تو جان بھی بچانی ہے کہ پنچائیت کے حکم پر " شوٹ ایٹ سائٹ" کا فرمان جاری ہوچکا ، اب چوہے بلی کا کھیل شروع ہوا اور پریمی جوڑے کے جان بچانے سے لیکر جان لینے تک کی نوبت آجاتی ہے ، کیا محبت کی " نیا " پار لگے گی ، یا پھر پنچائیت کا حکم پورا ہوگا ،
سادہ کہانی ، سادہ کردار ، سادہ محبت ، اور پیچیدہ انجام
دیکھیے اور محبت کا مزہ لی جیے ،
Comments
Post a Comment