Raat Akeli hey Nawaz Uddin Siddiqi

 "رات اکیلی ہے" (2020) ایک کرائم تھرل فلم

اس فلم کو میری دیکھنے کی ایک ہی وجہ تھی جب میں نے اس کا پوسٹر دیکھا نواز الدین صدیقی لیکن فلم دیکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ فلم واقعی ہی دیکھنے کے لائق ہے۔

فلم "رات اکیلی ہے" کی کہانی شروع ہوتی ہے ایک شادی کی رات سے جب اچانک دولہے کا قتل ہو جاتا ہے۔ اور اس قتل کے کیس کو حل کرنے آتا ہے ایک سخت مزاج پولیس والا (نواز الدین صدیقی) جو قدم قدم پر اس راز کو کھولنے کی کوشش کرتا ہے جو اس قتل کے پیچھے چھپا ہوا ہوتا ہے یا اس قتل کی وجہ بنتا ہے۔


شروع میں فلم بالکل ایک کس نے قتل کیا والے انداز میں شروع ہوتی ہے، لیکن جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے تو پتا چلتا ہے کہ یہ صرف ایک قتل کیس نہیں ہے بلکہ ہمارے معاشرے کی کچھ تلخ حقیقت بھی دکھا رہی ہے۔ خاص طور پر عورتوں کی زندگی کی گھٹن ان پر ہونے والا ظلم اور وہ زور زبردستی والا ماحول جہاں مرد خود کو طاقتور سمجھتے ہیں اور عورت کو پاوں کی جوتی اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک ہلکی پھلکی سی محبت کی کہانی بھی ہے ۔

اداکاری سب کی ہی کمال کی ہے۔ نواز الدین صدیقی نے اپنے کردار میں سختی بھی دکھائی اور نرمی بھی۔ ان کی اپنی ماں کے ساتھ کیمسٹری دل کو چھو لیتی ہے۔ رادھیکا آپٹے اور شویتا تریپاتھی نے بھی زبردست کام کیا۔

ہدایت کار ہنی تریہان کی یہ پہلی فلم ہے لیکن پھر بھی انہوں نے اچھا کام کیا ہے۔ روشنی اور اندھیرے کا جو کھیل دکھایا گیا ہے وہ خاص طور پر پسند آتا ہے۔ میوزک بھی کہانی کے ساتھ خوبصورت ہے۔ البتہ فلم کہیں کہیں تھوڑی لمبی محسوس ہوتی ہے، لیکن پھر بھی آخر تک جوڑے رکھتی ہے۔

اگر آپ کرائم تھرلر پسند کرتے ہیں تو یہ فلم ضرور دیکھنے والی ہے۔

#rahiali (راحیلہ علی)

#nawazuddin #siddique #bollwoodmasla #showbiznews #bollywood2025 #newmovies #netflixindia #zee5

#pakistanicinemas

Comments