Thama
میڈوک ہارر کامیڈی یونیورس کے باسیوں کے لیے یقیناً یہ ایک اچھی خبر ہے کہ اس یونیورس کی نئی فلم اگلے ماہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
اس فلم کا نام ہے تھامہ
فلم کی کاسٹ بھی شاندار ہے ۔ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ایوشمان کھرانا ، نوازالدین صدیقی اور ریشمیکا مندنا۔ امید کی جا رہی ہے کہ فلم دلچسب ہوگی۔ اس کا ٹیزر کچھ عرصہ پہلے ہی ریلیز ہوا جسے آپ یو ٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔
ٹیزر تو اچھا ہے۔ کہانی بھی امید ہے اچھی ہی ہوگی۔
ایک اور خاص بات کہ اب تک میڈوک یونیورس کی فلمز میں زیادہ تر ہارر اور کامیڈی دیکھنے کو ملتی تھی۔ جیسا ہم نے ستری ، بھیڑیا وغیرہ میں دیکھا مگر اس فلم میں ہمیں رومانس اور محبت زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔
محبت بھی کوئی عام نہیں بلکہ ایک ویمپائر اور انسان کی محبت۔ کہا جا رہے کہ اس فلم میں ورن دھون بھی اپنے کردار بھیڑیا کے ساتھ کیمیو کرنے والے ہیں۔
اس کے علاوہ شنید ہے کہ نورا فتیحی اور ملائکہ اروڑا کے آئیٹم نمبرز بھی فلم کا حصہ ہوں گے 👀
فلم کے بارے میں یہ بھی افواہ ہے کہ ٹوائلائٹ فلم کی کاپی ہوگی مگر فلم بنانے والوں نے اس کا انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ فلم کی کہانی ہندوستانی لوک کہانیوں سے لی گئی ہے۔
فلم 21 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ آپ کے اس فلم کے بارے کیا خیالات ہیں۔ ٹیزر کیسا لگا۔ کم
نٹ میں بتائیے گا۔
Comments
Post a Comment